ڈاکٹر محمد الیاس صاحب سے ملاقات

مورخہ 4 فروری 2021 کو محترم جناب ڈاکٹر محمد الیاس صاحب(ڈائریکٹر قرآن اکیڈمی ڈیفنس کراچی )سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔محترم ڈاکٹر صاحب بہترین مدرس ہونے کےساتھ ساتھ تحقیق پر گہری مہارت رکھتے ہیں۔  دی علم فاؤنڈیشن سے پہلے دن سے وابستہ ہیں۔ مطالعۂ قرآن حکیم کے مواد کی تیاری میں ان کا بہت بڑا حصہ شامل ہے۔ان سے نصاب کی بہتری اور ترویج واشاعت کےحوالہ سے بہت ہی مفید تجاویز ملتی رہتی ہیں۔ اللہ تعالٰی ان کی خدمت قرآنی کی کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔آمین

Read more

Principal The Learners School Swat

Muhammad Sajid Sahib (Principal-The Learners School, Swat) & Shakir Ullah Sahib (Principal-Avicenna Model School & College, Dargai) visited TIF Head Office to meet with Programs Director Shuja Uddin Sheikh Sahib on February 01, 2021.

Read more

ڈاکٹر ثاقب محمد خان صاحب سے ملاقات

الحمد للہ کل کا دن اس لحاظ سے بہت اہم تھا کہ کم وبیش پانچ سال بعد ایک انتہائی مشق و مہربان علم دوست شخصیت محترم ڈاکٹر ثاقب محمد خان صاحب نے ہمارے ڈپٹی ہیڈز حافظ شاہنواز صاحب اور محمد جواد خان صاحب کو شرف ملاقات بخشا۔ محترم ڈاکٹر ثاقب خان صاحب معروف ماہر تعلیم ہیں، طویل عرصے تک درس تدریس سے وابستہ رہے ہیں اور اب ڈائریکشن اسکولز سسٹم کو کامیابی کی منازل طے کرا رہے ہیں۔وہ نہ صرف بہترین مصنف اعلٰی درجے کے نقاد،نکتہ دان،فن تدریس کےماہر،بہترین مربی اور زمانہ شناس ہیں بلکہ تعلیمی میدان کے پیچ وخم سلھجانے کا بھی کمال فن رکھتے ہیں۔ مطالعہ قرآن حکیم کے نصاب کے حوالہ سے ان کے آفس میں انتہائی مفید نشست ہوئی۔بہترین مہمان نوازی فرمائی۔ مطالعہ قرآن کےنصاب کے حوالہ سے بہت ہی سیر حاصل باہمی گفتگو ہوئی،بہت ہی مفید اور عمدہ تجاویز ان کی طرف موصول ہوئیں۔ انہوں نے یقین دہانی فرمائی کہ وہ ان شاء اللہ ائندہ بھی رہنمائی فرماتے رہیں گے۔۔اللہ تعالیٰ ان کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ عمر خضری عطا فرمائے اور تا دم آخر ان سے علم ودانش کا یہ عظیم تعلق قائم دائم رکھے۔آمین.

Read more

قرآن کریم پروف ریڈرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر سے ملاقات

قرآن کریم پروف ریڈرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر محترم مولانا قاری حافظ انجم علی صاحب اور مولانا قاری سکندر حیات صاحب (رجسٹرڈ پروف ریڈر، محکمہ اوقاف سندھ) نےمورخہ 5 جنوری 2021 کو دی علم فاؤنڈیشن میں ڈپٹی ہیڈ قرآن پروگرام جناب حافظ شاہنواز صاحب اور آفیسر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ قرآن پروگرام سید وجاہت علی صاحب سے مطالعہ قرآنِ حکیم اور قرآنی متن کی پروف ریڈنگ کے حوالہ سے تفصیلی ملاقات کی اور خدمتِ قرآنی کے حوالہ سے دی علم فاؤنڈیشن کے اس عظیم کام کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور وفد نے اس حوالہ سے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی فرمائی۔

Read more

جماعت اسلامی کے سینئر پروفیسر صاحبان سے ملاقات

جماعتِ اسلامی مرکزِ قرآن و سنہ (ادارہ نورِ حق) کے سینیئز اساتذہ کرام محترم جناب ڈاکٹر مفتی مولانا عطاءالرحمٰن صاحب، جناب ڈاکٹر مفتی ساجد جمیل صاحب،جناب ڈاکٹر ایس ایم نسیم سرورصاحب اور جناب مولانا سیف اللہ صاحب نےکل مورخہ 7 جنوری 2021 کو دی علم فاؤنڈیشن میں ڈپٹی ہیڈز قرآن پروگرام جناب حافظ شاہنواز صاحب اور محمد جوّاد خان صاحب سے مطالعہ قرآنِ حکیم کے حوالہ سے تفصیلی ملاقات کی

Read more