Mon 22 1446, جمادى الآخرة

ڈاکٹر ثاقب محمد خان صاحب سے ملاقات

[vc_row][vc_column][vc_column_text]الحمد للہ کل کا دن اس لحاظ سے بہت اہم تھا کہ کم وبیش پانچ سال بعد ایک انتہائی مشق و مہربان علم دوست شخصیت محترم ڈاکٹر ثاقب محمد خان صاحب نے ہمارے ڈپٹی ہیڈز حافظ شاہنواز صاحب اور محمد جواد خان صاحب کو شرف ملاقات بخشا۔ محترم ڈاکٹر ثاقب خان صاحب معروف ماہر تعلیم ہیں، طویل عرصے تک درس تدریس سے وابستہ رہے ہیں اور اب ڈائریکشن اسکولز سسٹم کو کامیابی کی منازل طے کرا رہے ہیں۔وہ نہ صرف بہترین مصنف اعلٰی درجے کے نقاد،نکتہ دان،فن تدریس کےماہر،بہترین مربی اور زمانہ شناس ہیں بلکہ تعلیمی میدان کے پیچ وخم سلھجانے کا بھی کمال فن رکھتے ہیں۔ مطالعہ قرآن حکیم کے نصاب کے حوالہ سے ان کے آفس میں انتہائی مفید نشست ہوئی۔بہترین مہمان نوازی فرمائی۔ مطالعہ قرآن کےنصاب کے حوالہ سے بہت ہی سیر حاصل باہمی گفتگو ہوئی،بہت ہی مفید اور عمدہ تجاویز ان کی طرف موصول ہوئیں۔ انہوں نے یقین دہانی فرمائی کہ وہ ان شاء اللہ ائندہ بھی رہنمائی فرماتے رہیں گے۔۔اللہ تعالیٰ ان کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ عمر خضری عطا فرمائے اور تا دم آخر ان سے علم ودانش کا یہ عظیم تعلق قائم دائم رکھے۔آمین.

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_gallery type=”image_grid” images=”12789,12790,12791″][/vc_column][/vc_row]